Nqdg Advance group 3

Nqdg Advance group 3

میں اکثر سوچتی ہوں کہ صحابہ کرام اور ہمارے ایمان میں اتنا فرق کیوں ہے آخر؟❓. اگر ماحول کا شکوہ کریں تو وہاں تب تو توحید کا نظریہ دیا گیا جب کسی کو اسکا خیال تک نہ گزرا تھا اور ہمیں تو بچپن سے اپنے گھروں اپنے ارد گرد کے ماحول سے اللہ کے متعلق بتایا جاتا ہے،انکا قرآن بھی وہی تھا جو آج ہمارے پاس ہے،انکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی وہی تھے جو ہمارے ہیں، سب کچھ تو ایک جیسا ہے پھر ہمارا ایمان انکے جیسا کیوں نہیں❓ کیا انھوں نے اللہ کو دیکھا تھا❓ کیا انھوں نے جنت اور جہنم دیکھی تھی ❓ کیا تھا پھر جو انھیں جنت کے شوق میں جان دینے سے بھی نہیں روکتا تھا❓آخر کیا تھا جو انھیں جہنم کے ذکر پر آہ و زاریاں کرنے پر مجبور کرتا تھا❓ آخر کیا تھا کہ قبروں پر انکی داڑھیاں بھیگ جاتی تھیں❓؟ قران سنتے ہی آنکھین بہہ پڑتی تھیں۔۔!! آخر ایسا کیا تھا کہ اپنے گھر تک توڑ دیے اس دین کے لیے❓ ہمارے ساتھ ایسا کیوں نہیں❓ کیا اب قران کی آیات میں انھیں جنت و جہنم کا ذکر نہیں جو اس وقت تھا❓ کیا آج ہمارے اردگرد قبرستان نہیں بھرے ہوئے؟؟کیا ہم قرآن نہیں پڑھتے؟؟ہم کیوں گھر والوں کے پریشر میں آکر اللہ کی اطاعت چھوڑ دیتے❓ حتی کہ انکے سوال بھی مختلف ہوتے تھے بس ہمیشہ یہی فکر کہ اللہ کو کیسے خوش کریں❓ اللہ کے نزدیک افضل عمل کونسا ہے❓ جنت کیسے ملے گی❓ اور ہمارے سوال❓ رشتہ نہیں ہو رہا کوئی وظیفہ بتائیں،بیٹے کی جاب نہیں ہو رہی کوئی سورت بتائیں،رزلٹ اچھا آجائے کوئی آیت بتائیں حتی کہ رنگ صاف کرنے کے لیے بھی قرآن کی آیات کا ورد شروع کردیا ، آیت کریمہ کی سوا لاکھ بار تسبیح کرلو اگر کوئی آزمائش آئی ہے،گھر میں مشکلات ہیں سبکو اکھٹا کرکے قران کے ختم کروالو خواہ سورة الفاتحہ کا بھی ترجمہ نہ آتا ہو❓ اصل اسلام تو وہ لائے تھے تو ہم کیا ہیں پھر❓ پتہ ہے کیا فرق ہے❓ انکے اندر یقین بھرا ہوا تھا. اللہ اور ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی والہانہ محبت ہمارے اندر وھن بھر گیا ہے۔۔!! یقین قران کے ایک ایک لفظ پر،رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ایک بات پر، یقین جنت اور جہنم کے وجود پر، اور ایسا کہ جنت کی خوشبوئیں آتی تھی انھیں، یقین اللہ سے ملاقات پر ۔۔۔۔ اور ہمارا وھن (دنیا سے محبت اور موت سے نفرت) ایسا ہے کہ جنت کا ذکر کرے کوئی تو مذاق لگتا ہے،اللہ کی بات کرے کوئی تو موڈ بدل جاتے،دین کی نصیحت کرے کوئی تو انا کا مسئلہ بنا لیتے،دنیا کی تعلیم کے لیے 16،16 سال لگا لیتے ہین لیکن قرآن سمجھنے کے لیے کچھ عرصہ لگانا مشکل لگتا ہےایسا کہ ڈھیروں بہانے نکل آتے۔۔۔!! کہاں جا رہے ہم❓ یا تو مرنا نہ ہو،اللہ کے سامنے اکیلے حاضر نہ ہونا ہو یا اسے حساب نہ دینا ہو پھر تو انسان جئیے آزادی سے۔۔۔لیکن یہ تو ہونا ہے اپنی آنکھیں بند کر لینے سے حقیقت تو نہین بدلے گی ہاں البتہ اپنا نقصان ضرور ہو گا۔۔۔!! اللہ فرماتے ہیں کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ہم نے تم کو بےفائدہ پیدا کیا ہے اور یہ تم ہماری طرف لوٹ کر نہیں آؤ گے؟ (23:115)

Shahnaz Begum

NurulQuran
2018-12-14T05:59:24+00:00

Shahnaz Begum

میں اکثر سوچتی ہوں کہ صحابہ کرام اور ہمارے ایمان میں اتنا فرق کیوں ہے آخر؟❓. اگر ماحول کا شکوہ کریں تو وہاں تب تو توحید کا نظریہ دیا گیا جب کسی کو اسکا خیال تک نہ گزرا تھا اور ہمیں تو بچپن سے اپنے گھروں اپنے ارد گرد کے ماحول سے اللہ کے متعلق بتایا جاتا ہے،انکا قرآن بھی وہی تھا جو آج ہمارے پاس ہے،انکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی وہی تھے جو ہمارے ہیں، سب کچھ تو ایک جیسا ہے پھر ہمارا ایمان انکے جیسا کیوں نہیں❓ کیا انھوں نے اللہ کو دیکھا تھا❓ کیا انھوں نے جنت اور جہنم دیکھی تھی ❓ کیا تھا پھر جو انھیں جنت کے شوق میں جان دینے سے بھی نہیں روکتا تھا❓آخر کیا تھا جو انھیں جہنم کے ذکر پر آہ و زاریاں کرنے پر مجبور کرتا تھا❓ آخر کیا تھا کہ قبروں پر انکی داڑھیاں بھیگ جاتی تھیں❓؟ قران سنتے ہی آنکھین بہہ پڑتی تھیں۔۔!! آخر ایسا کیا تھا کہ اپنے گھر تک توڑ دیے اس دین کے لیے❓ ہمارے ساتھ ایسا کیوں نہیں❓ کیا اب قران کی آیات میں انھیں جنت و جہنم کا ذکر نہیں جو اس وقت تھا❓ کیا آج ہمارے اردگرد قبرستان نہیں بھرے ہوئے؟؟کیا ہم قرآن نہیں پڑھتے؟؟ہم کیوں گھر والوں کے پریشر میں آکر اللہ کی اطاعت چھوڑ دیتے❓ حتی کہ انکے سوال بھی مختلف ہوتے تھے بس ہمیشہ یہی فکر کہ اللہ کو کیسے خوش کریں❓ اللہ کے نزدیک افضل عمل کونسا ہے❓ جنت کیسے ملے گی❓ اور ہمارے سوال❓ رشتہ نہیں ہو رہا کوئی وظیفہ بتائیں،بیٹے کی جاب نہیں ہو رہی کوئی سورت بتائیں،رزلٹ اچھا آجائے کوئی آیت بتائیں حتی کہ رنگ صاف کرنے کے لیے بھی قرآن کی آیات کا ورد شروع کردیا ، آیت کریمہ کی سوا لاکھ بار تسبیح کرلو اگر کوئی آزمائش آئی ہے،گھر میں مشکلات...